ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں جنتادل(ایس)کارکنان کا تعلقہ پنچایت فنڈ صرف کانگریس پارٹی کے کارکنان کو دینے کا الزام

چنتامنی میں جنتادل(ایس)کارکنان کا تعلقہ پنچایت فنڈ صرف کانگریس پارٹی کے کارکنان کو دینے کا الزام

Thu, 08 Dec 2016 13:29:55    S.O. News Service

چنتامنی:8 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )ریاستی حکومت کے جانب سے تعلقہ پنچایت کے حدود میں آنے والے گرام پنچایتوں کی ترقی کے لئے دیا جارہا ترقیاتی کاموں کا فنڈ صرف کانگریس پارٹی کے کارکنان کےعلاقوں کو دیا جارہا ہےاوریہ فنڈ زیادہ تر انہی کے علاقوں کی ترقی کے لئے استعمال ہورہاہے یہ الزام مرغ ملہ حلقہ جنتادل (ایس) تعلقہ پنچایت کے رُکن راجنانے لگایا ۔گذشتہ روز تعلقہ پنچایت ہال میں تعلقہ پنچایت صدر شنتما کے زیر صدارت میں منعقد عام اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ پنچایت کو حال ہی میں 5.25کروڈ روپئے فنڈ گرام پنچایت کی ترقی کے لئے منظور ہوا لیکن اس فنڈ کا استعمال صرف کانگریس پارٹی کے کارکنان رہنے والے علاقوں میں ہی استعمال میں لایا گیا ہے تعلقہ پنچایت سے ہونے والے ہر ترقیاتی کاموں پر کانگریس لیڈروں کا دربار چل رہا ہے یہاں کے تعلقہ پنچایت کانگریس لیڈروں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں تعلقہ پنچایت کے افسران کانگریس لیڈروں کے ایجنٹ بن کر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے تعلقہ پنچایت صدر و نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تعلقہ پنچایت صدر ونائب صدردونوں متحد ہوکرترقیاتی کاموں کی فہرست تیار کی گئی ہے اس کے کانوں تک جنتادل(ایس) کارکنوں کو خبر نہیں تعلقہ پنچایت کے 27کارکنان کو طلب کرکہ ان کے روبرو ترقیاتی کاموں کی فہرست تیار کرنی تھی لیکن تعلقہ پنچایت کے صدر و نائب صدر گندی سیاست کرنے پر تلے ہوئے ہیں  اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر شنتمانے بھی صدارتی خطاب کیا۔ تعلقہ پنچایت ای۔او۔شرنیواس ریڈی سمیت تمام تعلقہ پنچایت کے کارکنان موجود تھے۔


Share: